ابنا: حبیب اللہ سیاری نے آج ارنا کو دیے گئے انٹرویو میں مغربی اور صہیونی ذرائع ابلاغ کے اس پروپیگنڈے کا جواب دیتے ہوئے کہ ایران، ولایت نوے جنگی مشقیں کر کے آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی مشق کر رہا تھا کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں اسٹریٹیجک اہمیت کی حامل آبنائے ہرمز پر کنٹرول اور تسلط رکھنے کی صلاحیت ہمیشہ موجود تھی اور ہے۔
حبیب اللہ سیاری نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں صہیونی ریاست اور عالمی سامراج کی پالیسی ایران سےخوف زدہ کرنا ہے اور وہ ایران کی روز بروز بڑھتی ہوئی طاقت کو علاقے کے ملکوں کے لئے خطرہ بنا کر پیش کرنا چاہتے ہیں جبکہ اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے اورپڑوسی ممالک بھی یہ بخوبی جانتے ہیں اور اس سے آگاہ ہیں۔ ........
/169